میں اور میرا بیٹا ملک کا نام روشن کریں گے کیونکہ ۔۔۔ قوم کے ہیرو آج دنیا کی دوسری بلند ترین k2 کی چوٹی سر کر کے پہلے پاکستانی بن جائیں گے

image

گزشتہ روز کے ٹو کی مہم جوئی کرنے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ، ان کے بیٹے ساجد سدپارہ اورایک غیرملکی کوہ پیما پر مشتمل ٹیم 6 ہزار 610 میٹر کی بلندی پر کیمپ 2 پہنچی۔ 3 رکنی ٹیم یہاں سے کیمپ 3 گئی اوروہاں چند گھنٹے آرام کرنے کے بعد شام 6 بجے دوبارہ مہم جوئی شروع کی۔

تینوں کوہ پیما گزشتہ رات 9 بجے سے مسلسل کوہ پیمائی کر رہے ہیں جو پلان کے مطابق آج کسی بھی وقت 'کے ٹو' کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیں گے۔

کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے لئے پاکستانی کوہ پیماؤں کی پیش قدمی جاری ہے، معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کہا ہے کہ کے ٹو سر کرنے کی مہم میں ان کا بیٹا ساجد علی اور جان اسنوری ساتھ ہیں ، کل سے جاری برفباری رک چکی ہے، ہم عالمی ریکارڈ بنانے جا رہے ہیں قوم دعا کرے ، 25 جنوری پاکستان کے لیے ایک اور عالمی ریکارڈ کا دن ہو گا۔

Inahallah❤ Team K2 is on the mission of summit at C3. The reports about weather and wind both have stopped us. Team is...

Posted by MUhammad Ali Sadpara Climber on Sunday, January 24, 2021

مہم میں شامل کوہ پیما ساجد علی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو بغیر آکسیجن سر کریں گے ، جو کہ اب تک کسی کوہ پیما نے نہیں کیا۔ اس حوالے سے ساجد علی نے کہا ہے کہ کے ٹو بغیر آکسیجن سر کر کے ملک کا نام روشن کریں گے، مہم مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، سخت موسم کا مقابلہ بھی امتحان ہے، کوشش ہوگی بغیر آکسیجن کے ٹو سر کروں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیپالی کوہ پیما کی ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کیا ہے، اس سے قبل ایسا کبھی ممکن نہیں ہوسکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US