بھارت کے معروف سیاستدان کا چونکا دینے والا انکشاف، 3500 مساجد کو شہید کرنے کا منصوبہ بنا لیا

image

مودی حکومت کے ناپاک ارادے دنیا کے سامنے آ گئے، انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک بھر میں موجود 3500 مساجد کو شہید کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے 3500 مساجد کو شہید کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا لیا ہے اس بات کا انکشاف بھارت کے سرکردہ اور معروف سیاستدان بدر الدین اجمل نے کیا، چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک بھر میں موجود 3500 مساجد کو شہید کرنے کا ناکام منصوبہ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست آسام میں آئندہ چند ماہ میں الیکشن ہونے ہیں تاہم یہ ممکن ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنے ہندو ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے مودی سرکار کی جانب سے مساجد کو شہید کرنے کے ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کے دوران ہی مساجد پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا گیا ان مساجد میں حیدرآباد کی دو تاریخی مسجدیں، ہریانہ میں 1667ء میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد اور دیگر مسجدوں کی بے حرمتی کر کے شہید کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US