بلّی کے آسمان سے گرتی برف کو پہلی بار دیکھ کر پکڑنے کے دلچسپ مناظر

image

برفباری کا دلکش نظارہ سب کے دل موہ لیتا ہے اور موڈ بھی خوشگوار ہو جاتا ہے مگر انسان تو انسان جانور بھی ان کے خوب مزے لیتے ہیں۔

کوئی بھی حرکت کرتی چیز ہو اور بلّی اُس پر نہ لپکے یہ کیسے ہو سکتا ہے، ایسا ہی ایک منظر کیمرے میں عکس بند کیا گیا جب ایک بلی نے پہلی بار آسمان سے روئی کے گالوں جیسی برف گرتے دیکھی اور اُسے پکڑنا شروع کر دیا مگر ہاتھ کچھ نہ آیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بلّی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو آسمان سے گرتی برف کو دیکھتے ہوئے مزیدار ردِعمل کا اظہار کر رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی برف سے کھیل رہی ہے اور نرم و ملائم برف کو اُچھل اُچھل کر پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور شرارتی بلّی کی دلچسپ حرکتوں پر مزیدار تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US