5 سال کی عمر میں ہی گاڑی چلا لی ۔۔۔ مصروف ترین شاہراہ پر لینڈ کروزر چلانے والا یہ بچہ کون ہے؟ دیکھیں ویڈیو

image

کیا آپ نے کبھی 5 سال کے بچے کو کھلونے والی گاڑی کے بجائے اصل لینڈ کروزر چلاتے دیکھا ہے؟ نہیں تو آج دیکھ لیں ملتان میں 5 سالہ بچے کی مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

ملتان شہر کی مصروف ترین شاہرہ بوسن روڈ پر 5 سالہ کم عمر بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نہایت چھوٹا بچہ شہر کی اہم شاہرہ پر بلا خوف وخطر گاڑی چلا رہا ہے، تاہم قانون کے محافظ اتنے بے خبر ہیں کہ راستے میں متعدد ٹریفک وارڈنز کے ناکوں اور پولیس کی موجودگی کے باوجود بچے کو کسی نے روکنے کی زحمت نہ کی۔

اس حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ میٹرو روٹ پر لگے کیمروں سے گاڑی کی شناخت کی جا رہی ہے اور روٹ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اکٹھا کرنا شروع کر دی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے گاڑی کا نمبر اور مالک کی شناخت ہو جائے گی، جس کے بعد فوری طور پر گاڑی کے مالک پر کم عمر بچے سے گاڑی چلوانے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US