موٹر سائیکل چلاتے وقت خطرناک حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ جانئیے حادثے سے بچانے والی چینز کے بارے میں چند اہم باتیں جو سب کو معلوم ہونی چاہئیے

image

سویڈن کے ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کو حادثے سے بچانے کے لئے ایئر بیگ جینز تیار کر لی، 2022 تک دنیا بھر میں دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے ایک ڈیزائنر موسس شاہریور نے ایسی جینز بنائی ہے جو کہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو کسی بھی قسم کے حادثے میں چوٹ لگنے سے محفوظ رکھے گی، اس جینز میں ایئر بیگ لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی حادثے کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو ممکنہ نقصان سے بچانے میں مدد دیں گے۔

ڈیزائنر موسس شاہریور اس سے قبل بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جیکٹ بنا چکے ہیں جس میں ایئر بیگ لگا ہوا ہوتا ہےاور یہ حادثے کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کی گردن، بازو، کمر، سینے اور ریڑھ کی ہڈی کو محفوظ بناتا ہے۔

تاہم کسی بھی حادثے میں بائیکرز کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، اور اسی بات کو مچِ نظر رکھتے ہوئے ایئر بیگ والی جینز پر کا شروع کیا۔

یہ جینز کچھ اس طرح کام کرتی ہے کہ اس جینز میں موجود ایک ڈوری موٹر سائیکل کے ساتھ باندھی جاتی ہے اور حادثے کی صورت میں جب ڈوری کھنچتی ہے تو فوری طور پر موٹر سائیکل سوار کی ٹانگوں کے اوپر ایئر بیگز میں ہوا بھر جاتی ہے اور وہ چوٹ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جینز سے قبل بنائی جانے والی ایئر بیگ جیکٹ پوری دنیا میں استعمال کی جا رہی ہے اور لوگ اس سے استفادہ کر رہے ہیں، تاہم ایئر بیگ والی جینز ابھی صرف سویڈن میں ہی دستیاب ہے۔

تاہم امید ہے کہ 2022 تک یہ جینز پوری دنیا میں میسر ہوگی جبکہ اس کو یورپی یونین کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی سٹینڈرڈز کے مطابق بنانے پر کام تاحال جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US