اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔۔۔ کیا اب اسکول دوبارہ بند ہو جائیں گے؟

image

لاہور میں متعدد اسکولوں کے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت، تشویشناک صورتحال کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں متعدد اسکولوں کے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، محکمہ صحت کی ٹیمز نے کورونا کے حوالے سے لاہور کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا جس کے نتیجے میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ سامنے آئے ہیں جو کہ مثبت ہیں اور وہ پابندی تدریسی عمل جاری کئے ہوئے ہیں۔

تاہم رپورٹ مثبت آنے پر ان اساتذہ کو اسکول سے فوری طور پر چھٹی دے کر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

محکمہ صحت لاہور کے مطابق جن اسکولوں کے اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اُن میں گورنمنٹ گرلز اسکول رائیونڈ اور گورنمنٹ بوائز اسکول ٹھوکر نیاز بیگ اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول اعوان ٹاؤن اور ایل جی ایس جوہر ٹاون شامل ہیں۔

ان اسکولوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 8 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کو کورونا ہے اور اسکول انتظامیہ اس سے بے خبر ہے جبکہ طالبِ علموں کے لئے یہ خطرے کا سبب ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US