شہر قائد میں خواتین کی سیرو تفریح کے لئے ہر اتوار کی صبح 8 بجے سے 12 بجے تک ڈبلیو گیارہ پبلک بس سروس فرئیر ہال سے چلائی جائے گی۔
اس سلسلے میں فی کس 2500 روپے میں شہر کے تاریخی مقامات کی سیر سمیت حلوہ پوری کا ناشتہ اور تانگے کی سواری بھی کرائی جائے گی۔
اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد گھریلو خواتین اور طالبات کو سیر و تفریح فراہم کرنا ہے۔