شفقت محمود کی بیٹی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ تارا محمود کے سوشل میڈیا پر چرچے، طالبِ علموں نے اسکول بند کروانے کی سفارش کر دی۔
سوشل میڈیا پر آج کل ایک خبر گردش کر رہی تھی جس میں شفقت محمود اور تارا محمود کی ایک تصویر میں ساتھ موجود تھے تب پاکستان کی عوام کو واضح ہوا کہ ادکارہ تارا وفاقی وزیرِ تعلیم کی بیٹی ہیں، تاہم اب یونیورسٹی اور اسکولز کے طلبہ نے تارا سے سفارش کرنا شروع کر دی ہے کہ وہ اپنے والد سے کہہ کر اسکول بند کروا دیں اور آن لائن امتحان کروا دیں۔
وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ یونیورسٹیز کے طلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ان کی بیٹی نے بھی اِسی ٹوئٹ کو شئیر کر دیا جس کے بعد تو جیسے طلبہ نے تارا کے سامنے مطالبات اور سفارشات کے ڈھیر لگا دیئے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اداکارہ کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ تارا آنٹی اپنے پاپا سے کہیں کہ یو او ایل (یونیورسٹی) کے پیپر آن لائن لے لیں۔
ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وہ اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کے سامنے بیماری کا بہانہ بنائیں تاکہ وہ طلبہ کو کچھ دن اور چھٹیاں دے سکیں'۔
حسن نامی ایک صارف نے لکھا کہ آپ کے پاپا نے اچھا نہیں کرا ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، یونیورسٹی فیزیکل امتحانات لے رہی ہے، اور اگر ہمارے گریڈ گِرے تو ہم ان کو معاف نہیں کریں گے'۔
تارا محمود کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین طنزومزاح سے بھر پور اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔