پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں ساؤتھ افریقہ کو شکست دے دی

image

پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست سے دوچار کر دیا، 7 وکٹ سے بازی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا، ٹیسٹ میں چوتھے دن پہلے سیشن کے کھیل میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا۔

تاہم جب پاکستان نے میچ کی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 22 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے عمران بٹ صرف 12 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقا کے کپتان ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

جنوبی افریقا کے آخری 4 کھلاڑیوں کو نعمان علی نے آؤٹ کیا، مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 234 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی، آٹھویں وکٹ 238 جبکہ نویں وکٹ پر نورٹج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بامووا تھے جو 40 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی ٹیم کا بلا ایسا چلا کے ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی ایک کے بعد ایک ڈھیر ہو گئے، تاہم جیت پاکستان کے نام ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹس لینے والے دوسری اننگ کے کامیاب ترین بولر نعمان علی ثابت ہوئے، انہوں نے 25.3 اوورز میں 35 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US