روزمرہ استعمال کی مختلف چیزیں ہم روزانہ دیکھتے ہیں مگر کبھی ان کی بناوٹ اور ساخت پر غور نہیں کرتے کہ وہ اسی شکل یا ڈیزائن میں کیوں بنائی گئیں اور سب کے ڈیزائن مختلف ہیں تو کچھ چیزیں یکساں ہیں۔ یا پھر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو بلکل سادہ یا پلین بنائی جائیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن ان میں سوراخ کیوں بنایا جاتا ہے۔۔؟ بہرحال آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ان چیزوں میں سوراخ کس لئے بنائے جاتے ہیں:
٭ سنک:
سنک کو اگر غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس میں سامنے کی طرف 2 سوراخ موجود ہوتے ہیں چاہے وہ کسی بھی ڈیزائن کا ہو، دراصل سنک میں یہ سوراخ اس لئے ہوتے ہیں تاکہ اضافی پانی اس سوراخ کے ذریعے باہر نکل جائے اور ہوا کا گزر بسر ہوتا رہے تاکہ اس میں موجود میل باہر نکل سکے۔
٭ جوتے:
آپ ان جوتوں پر غور کریں تو سائیڈ میں یہ 2 سوراخ نظر آئیں گے، ان سوراخوں کا مطلب دراصل یہ ہے کہ جوتے پہننے کی وجہ سے پاؤں بلکل چھپ جاتے ہیں اور ان میں ہوا کا گزر نہیں ہو پاتا اور اس کی وجہ سے پاؤں میں بدبو بھی آنے لگتی ہے اسی بدبو کو جوتوں سے باہر نکالنے کے لئے جوتوں میں 2 سوراخ بنائے جاتے ہیں۔
٭ ڈونٹس:
ڈونٹس کے درمیان میں بھی ایک سوراخ ہوتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ اس لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کو آپ آسانی سے ہاتھ میں پکڑ سکیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ڈونٹس میں میدہ اور دیگر اجزات زیادہ استعمال ہوتے ہیں ان کو بیک ہونے میں وقت لگتا ہے لہٰذا درمیان میں سوراخ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ ڈونٹ کو جلدی بیک کرلیا جائے۔
٭ میکرونی:
میکرونی کے کونوں پر دونوں طرف سوراخ موجود ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جن چاولوں سے یہ میکرونی تیار ہوتی ہے وہ لمبے اور سخت ہوتے ہیں اسی لئے میکرونی کے کونوں پر سوراخ بنائے جاتے ہیں تاکہ یہ جلدی پک کر تیار ہو جائیں اور ان میں آنچ اندر تک جاسکے۔