پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان، سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، تاہم فروری کی پہلی تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ حکومت نے 15 ،15 روز بعد دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، پیڑول کی موجودہ قیمت 109 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل 113 روپے 19 پیسے ہے۔