اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

image

موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم، وزارتِ تعلیم نے کیلنڈر جاری کر دیا۔

تفصیلات کے ماطابق وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، جبکہ موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے، جبکہ پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔

تاہم طلبہ کے امتحانی نتائج کا اعلان 30 جون اور 1 جولائی کو کیا جائے گا۔

جبکہ پنجاب میں امتحانات کے حوالے سے حکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پرائمری سے مڈل تک کی کلاسوں کا آغاز ہوجائے گا جبکہ سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کے امتحانات مئی اورجون میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ 18 جنوری سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کا ایک بار پھر کھولا گیا ہے جس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US