کروڑوں یا اربوں نہیں بلکہ۔۔۔ بختاور بھٹو کو شادی میں حق مہر کتنا مِلا؟

image

بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی، مگر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ بے نظیر کی بیٹی کی شادی تھی تو حق مہر بھی بہت زیادہ ہوگا، تاہم حق مہر کتنا ہے یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولے چاندی دی گئی جس کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

جتنے لوگوں کے ذہن میں سوال تھے اتنے ہی اب وہ جان کر حیران ہیں کہ امیر ترین خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود بختاور بھٹو کو حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملا۔

تاہم اس حوالے سے دونوں خاندانوں کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، مگر جتنی سادہ یہ شادی تھی اتنا ہی کم حق مہر جان کر سب ہی حیران ہیں۔

دوسری جانب بڑی بہن کی شادی پر آصفہ بھٹو کی تیاری کیسی تھی اس پر بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے، آصفہ نے ہمیشہ کی طرح سادگی کا انتخاب کرتے ہوئے نیلے رنگ کا سادہ جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ کسی جیولری کا انتخاب نہ کرتے ہوئے میک اپ بھی نہایت سادہ رکھا، تاہم اُن کی یہ سادگی بھی لوگوں کو بے حد پسند آئی اور سوشل میڈیا پر آصفہ کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US