110 سالہ خاتون کے ٹک ٹاک پر چرچے، یہ خاتون کون ہیں؟

image

ٹک ٹاک پر 11ہ سالہ معمر خاتون کی گلوکاری کے چرچے، عالمی جنگ کا مشہور گانا گا کر سب کو گرویدہ کر لیا۔

ٹک ٹاک پر حال ہی میں ایک 110 سالہ معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو ہوئی جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، عمر رسیدہ خاتون نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عالمی جنگ کا مشہور گانا 'اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری' گایا، ان کی آواز اتنی میٹھی ہے یہ دنیا کو تب معلوم ہوا جب ان کی پڑ پوتی نے ان کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی تھی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

110 سالہ ایمی ہاکنز نامی معمر خاتون کی گلوکاری کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں، جس پر ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو پر آنے والے ردِعمل نے انسانیت پر اعتماد بحال کیا ہے۔

واضح رہے کہ 110 سالہ ایمی ہاکنز پہلی جنگ عظیم کے وقت 7 سال کی تھیں اور انہیں آج بھی اس دور کے گیت یاد ہیں جن کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US