کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران باکسر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ عامر خان کا ردِعمل سامنے آگیا

image

کراچی کے نجی باکسنگ کلب میں مقابلے کے دوران باکسر کی ہلاکت، عامر خان کا ہلاکت پر بیان۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین کلب میں مقابلے کے دوران اسلم نامی باکسر ہلاک ہو گیا تھا، افسوسناک واقعہ مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے کے باعث پیش آیا، جس پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم موجود ہو۔

انہوں نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مزید کہا کہ باؤٹ دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وفات پانے والے باکسر اسلم کے حریف کا وزن اس سے زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے باکسر محمد اسلم مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں انتقال کر گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US