مریم نواز کی بختاور کی شادی کی تقریب میں شاندار انٹری ساتھ میں کیا لائیں، ویڈیو وائرل

image

گزشتہ ہفتہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندگئیں۔ پورا بھٹو خاندان بختاور کی شادی پر بہت خوش نظر آیا اس کے علاوہ شرکت کرنے والے مہمان خصوصی بھی شادی کے موقع پر بے حد خوش نظر آئے۔

بختاور کی مہندی کے خاص موقع پر جہاں ملک کی نامور شخصیات کو مدوع کیا گیا تھا وہیں پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی انٹری بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔

چوبیس جنوری کو بختاور بھٹو کی مہندی کے موقع پر مریم نواز پیلے جوڑے میں ملبوس تھیں جو دیکھنے والوں کو بہت ہی دلکش لگا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مریم نواز کی آمد پر لوگوں کی جانب سے ان کا خصوصی استقبال کیا جارہا ہے۔

مریم نواز انٹری کے وقت کچھ ہاتھ میں پکڑے لے کر آرہی ہیں لیکن معلوم نہیں ہوا کہ کیا لائیں۔

ویڈیو ملاحظہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US