کورونا ویکیسن پاکستان پہنچتے ہی حکومت کا بڑا فیصلہ

image

ویکسین بروقت تمام صوبوں کو فوری فراہم کی جائے، حکومت کا بڑا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد کورونا مہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کر لیا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو کورونا ویکسین آج روانہ کی جائے گی ، جبکہ ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی ذمہ داری ای پی آئی کی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی سطح پر انسداد کورونا مہم کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، تاہم کورونا ویکسین نور خان ایئر بیس سے ای پی آئی اسٹور منتقل کی جائے گی۔

ویکسین کی منتقلی کے حوالے سے وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ ای پی آئی سے ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پر صوبوں کو روانہ کی جائے گی، وفاق صوبوں کو کولڈ باکسز، ڈرائی آئس اور سرنجز فراہم کرےگا، سندھ اور بلوچستان کو کورونا ویکسین بذریعہ جہاز بھجوائی جائے گی جبکہ خیبر پختون خواہ اور پنجاب کو ویکسین بذریعہ سڑک روانہ کی جائے گی تاہم ویکسین کو با حفاظت صوبوں تک منتقل کرنے کے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں جس کے بعد آس انہیں روانہ کر دیا جائے گا۔

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حکام ویکسین کنٹینرز کے ہمراہ جائیں گے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کو سخت رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ویکسین چین کی جانب سے بطورِ تحفہ پاکستان کو بھیجی گئی ہے تاہم اگلے ہفتے سے ویکسینشن کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US