گاڑی پر ڈینٹ آجانے سے پریشان ہیں؟ تو جانیں 3 بہترین طریقے جن سے آپ اپنی گاڑی کا ڈینٹ خود چند منٹوں میں نکال کر پیسے بچا سکتے ہیں

image

گاڑی کے شوقین افراد کے لیے اس سے زیادہ افسوسناک بات اور کیا ہوگی کہ اچانک ان کی نئی چمکتی دھمکتی پر گاڑی پر ڈینٹ پڑ جائے۔ بھلے ہی آپ کتنے محتاط ڈرائیور کیوں نہ ہوں ، آپ اپنی غلطی سے نہیں تو کوئی دوسرا غیر تجربہ کار ڈرائیور یا موٹر بائیکر آ پ کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہی دیتا ہے۔

بعدازاں آپ کسی پروفیشنل ڈینٹر ، پینٹر کے پاس جاتے ہیں جو آپ سے منہ مانگے پیسے وصول کرتے ہیں۔ لیکن اب پریشان ہونے والی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایسا آزمودہ طریقہ بتانے جا رہے ہیں جن پر عمل پیرا کر کے اپنی گاڑی کے ڈینٹ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

* مضبوط ٹیپ کی مدد سے

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کمزور چادر والی گاڑی کا ڈینٹ باآسانی باہر آجاتا ہے اور آپ اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی چادر پر ڈینٹ پڑا ہوا تھا، جس کو گاڑی کے مالک نے پہلے دکھایا اور پھر اُس کے اطراف مضبوط چپک والے چوڑے ٹیپ کی پٹیاں لگا دیں۔

اُس نے پہلی پٹی سیدھی لگائی پھر اُس نے دوسری پٹی کو نوے کے زوایے میں گھما کر لگایا اور پھر ڈینٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے دو جگہ مزید ٹیپ چپکایا۔ پھر اُس نے اُس ٹیپ کو مضبوطی کے ساتھ چپکانے کے لیے اچھی طرح سے دبایا۔

بعد ازاں اُس نے یہ ٹیپ ایک ساتھ کھینچ کر اتارا، مضبوط چپک کی وجہ سے ٹیپ ایک ساتھ اترا اور گاڑی کی اندر دھنسی ہوئی چادر بھی باہر کی طرف آگئی۔

* پلنگر

ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والا آلہ پلنگر بیت الخلا کے علاوہ دیگر مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر گاڑی میں کوئی چھوٹا ڈینٹ آجائے تو سب سے پہلے ڈینٹ والی جگہ پر بائل پانی ڈالیں اس کے بعد پلنگر کی مدد سے اسے ڈینٹ والی جگہ پر چپکا کر کھینچا جائے جس سے ڈینٹ کی چادر باہر کچھ ہی دیر میں اپنی اصلی حلات میں واپس آجائے گی۔

٭ ویکیوم کلینر

ویکیوم کلینر عموماً گھر کی صفائی ستھرائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس مشین کو گاڑی کے ڈینٹ باہر لانے کے لئے بھی کام میں لایا جا سکتا ہے۔ پہلے بالٹی کے نیچے ایک چھوٹا سا سوراخ بنائیں۔ پھر بالٹی کے اوپری حصے سے ڈینٹ کی جگہ کو ڈھانپیں۔اس کے بعد بالٹی کے نیچے جہاں سوراخ کیا تھا وہاں ویکیوم کلینر ٹیوب رکھیں اور اسٹارٹ کر دیں اور تب تک آن رکھیں جب تک ڈینٹ باہر نہ آجائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US