ننھی بچی نے والد کو کیسے حیران کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

ننھے بچے گھر کی رونق خوشیوں کی وجہ ہوتے ہیں، اور جب یہی ننھے فرشتے مزیدار کام کرتے ہیں تو ان پر مزید پیار آتا ہے، یوں تو بچوں کے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز آئے دن ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جس میں بچوں کی شرارتیں اور ان کی ذہانت دیکھ کر بڑے بڑے حیران رہ جاتے ہیں۔

تاہم ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کمسن بچی والد کو کتاب پڑھتا دیکھ کر اپنی مختلف مسکراہٹ سے اُن کو جواب دے رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد مکی ماؤس کی کتاب مزاحیہ انداز میں پڑھ رہے ہیں اور کمسن بچی اس پر مختلف انداز میں مسکرا کر والد کو جواب دیتے ہوئے خوب لطف اندوز ہو رہی ہے۔

مختصر ویڈیو کلپ میں والد کے دلچسپ انداز میں کتاب پڑھنے اور بچی کے مختلف انداز سے مسکرانے کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں، صارفین نے اس ویڈیو کو اس قدر پسند کیا ہے کہ اب تک اس پر 2.8 ملین ویوز آ چکے ہیں اور 21 ہزار سے زائد صارفین نے اسے ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو پر اپنے بچوں کی شرارتی حرکات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US