شادی کا جوڑا کس مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا-- جانیے بختاور بھٹو کی شادی کے جوڑے سے متعلق چند دلچسپ باتیں

image

بختاور بھٹو کی شادی پاکستان کی تاریخ کی ایسی شادی ہے جس کا انتظار ہر کسی کو تھا خاص طور پر خواتین کو کیونکہ سب ہی ان کی شادی کا لباس دیکھنا چاہتی تھیں۔ اب جبکہ بختاور کی شادی ہوگئی ان کا لباس ہر کسی نے دیکھ لیا ہے تو سوشل میڈیا پر ان کی تصاویریں لاکھوں کی تعداد میں صارف شیئر کر رہے ہیں اور تعریفیں کر رہے ہیں۔ سب کو یہ جاننا تھا کہ بختاور کی شادی کا جوڑا کس ڈیزائنر کا تھا اور اس کی مالیت کیا تھی؟

ڈیزائنر:

بختاور بھٹو کا جوڑا '' ڈیزائنر وردہ سلیم'' نے ڈیزائن کیا تھا۔ ڈیزائنر وردہ کے مطابق : '' بختاور بھٹو کی شادی کا جوڑا بنانا ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ ان کی شادی کے خاص دن ہم بھی ان کی خوشیوں کا حصہ بنے۔ '' بختاور نے کہا تھا کہ ان کی والدہ جیسا سفید اور گولڈن رنگ کا جوڑا بنانے کو کہا تھا۔ اور ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ ایسا منفرد اور شاندار جوڑا بنایا جائے کہ دنیا کی نظر ٹہر جائے۔

ماں کی شبیہ:

دلہن کے عروسی لباس میں بختاور کو ان کی مماثلت انکی والدہ سے کی جا رہی ہے ۔ بلاول نے بھی اپنے پوسٹ میں لکھا کہ:

'' بختاور کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US