ڈ
اکٹر عامر لیاقت کو تو کون نہیں جانتا ان کی باتیں اور چند چٹ پٹی حرکتیں ان کو میڈیا کی زینت بنا دیتی ہیں۔ مگر پچھلے کچھ وقت سے جس طرح کی باتیں ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے سامنے آتی ہیں ان میں محض تنقید کے کچھ خاص نہیں ہوتا۔
اس بات کا اندازہ آپ ان کے حالیہ ٹوئٹ سے لگا سکتے ہیں.
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو کی نکاح کی تصویر کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ:
''
سالوں بعد ہمیں خوشی کا موقع ملا ہے، میری دعا ہے کہ میری بہن اپنی نئی زندگی میں خوش رہے، میری والدہ بھی ہمیں دیکھ کر خوش ہوں گی۔۔
عامر لیاقت نے بلاول کی اس تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن میں لکھا کہ:
''
اچھا یہ ہوتی ہے نکاح نامہ ہم بھی کرے گا ابھی تم کو رخصت کرے گا پھر سوچے گا ایسا کب ہوئے گا؟
''
جس پر عوام کی جانب سے بھی ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت ایک اسکالر ہیں اور لوگوں کی نظر میں ان کو اپنا رویہ تبدیل کرلینا چاہیئے۔