نبی سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری امت مسلمہ بلکہ تمام انسانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ بن کر آئے۔ ان کی طرز زندگی اور مبارک احکامات ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے جس پر عمل کر کے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
بلاشبہ اللہ نے انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جس میں غذا پانی اور دیگر قدرتی تحفے شامل ہیں۔ اور پرانے زمانے میں انہیں کھانے پینے کی چیزوں سے علاج کیا جاتا تھا۔
اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی خوبصورت عادت یہ تھی کہ جس قسم کا کھانا سامنے آتا اسے تناول فرما لیتے اور نہ ہی کسی خاص قسم کے کھانے کے لئے اہتمام فرماتے۔
ہمارے حضور نبی محمدؐ ان غذاؤں کو انکے ذائقے اور فوائد کے وجہ سے بہت پسند فرماتے تھے۔
1- کھجور
کھجور سعودی عرب میں عموماً خوراک کے طور پر استعمال کی جاتی ہے، اور اللہ کے آخری پیغمبرحضور نبی کریمؐ نے کھجور کی بہت تعریف فرمائی خصوصاً عجوہ کھجور کی جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ حضور نبی کریمؐ کوکھجور بےحد پسند تھی اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔ کھجور سینے اور پھیپڑوں کے لیےبہت فائدہ مند ہے۔
2- کدو
نبی مکرم ﷺ کو سبزیوں میں کدو بہت پسند تھا۔ کدو سبزی کے فوائد بھی بہت ہیں جو ذائقہ میں لذیذ اور صحت بخش اور دماغی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ جگر اور اعصاب کے لیے بھی مفید سبزی ہے۔
3- جو کی روٹی
حضرت محمد ﷺ جو کی روٹی کو بہت شوق سے تناول فرماتے تھے۔ آپ نے اپنی ساری زندگی میں کبھی بھی میدہ کی روٹی تناول نہیں فرمائی۔ جو کی روٹی کے فوائد جان کر آپ بھی اس کا استعمال کرنے لگ جائیں گے۔ جو میں جسم کو توانائی فراہم کرنے والے اجزاء کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے،اس کے علاوہ جو بلڈ پریشر کو فائدہ پہنچاتا ہے حدت کوکم کرتا ہے‘ پیاس بجھاتا ہے اور جوڑوں کے درد کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
4- سرکہ
ہمارے پیارے نبی ﷺ کو سرکہ بھی بہت پسند تھا۔ آپ نے نہ صرف سرکہ کو تناول فرمایا بلکہ اس کی تعریف بھی فرمائی۔ سرکہ شوگر اور خون
میں گلوکوز کی مقدار کو درست کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔
5- انگور
انگور بھی اللہ کے نبی ﷺ کا پسندیدہ پھل ہے۔ انگور کا رس آدھے سر کے درد اور معدے کی بیماریوں، قبض، کھانسی، جسم کی کمزوری، خون کی کمی اور دیگر امراض کے لیے بہت مفید ہے۔
6- شہد
شہد بھی نبی کریم ﷺ کی پسنددیدہ غذاؤں میں سے ایک ہے اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔ شہد کے حوالے سےقرآن پاک میں بھی موجود ہے کہ اس خاص غذامیں موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے۔