پہلے پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر وی سی آر میں شادی کی ویڈیو دیکھتا تھا ۔۔۔ پہلے دور کی چند یادگار چیزیں جو ہم آج بھی ہم سب کے گھر میں لازمی موجود ہوں گی

image

پاکستان میں اگر 90 کے دہائی کی بات کی جائے تو چند ایسی چیزیں سامنے آتیں ہیں جو ماضی کی یادوں کو رنگین بنا دیتی ہیں۔

نوے کی دہائی میں جب کمپوٹر گیمز ، ٹیکنالوجی اور جدید سمارٹ فونز کی آمد نہیں ہوئی تھی تب اس زمانے کی ٹیکنالوجیز اور آلات بھی اپنی مثال آپ ہوا کرتے تھے اور سب گھر والے ایک ساتھ مل کر نئی آنے والی ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے۔

ماضی کی چند یادیں ایسی بھی ہوا کرتی تھیں جنہیں یاد کرکے آج بھی ماضی حسین نظر آتا ہے۔نوے کی دہائی کی چند یادیں مندجہ ذیل ہیں۔

1- وی سی آر

وی سی آر ماضی کی ٹیکنالوجی میں ایک ایسی چیز تھی کہ شاید اب اس کا وجود نہیں لیکن اس یادیں ابھی ذہنوں میں تازہ ہیں، وی سی آر کو بالی ووڈ فلمیں دیکھنے اور شادیوں کی بنائی گئی فلموں کو دیکھنے کے لئے زیادہ تر استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد سی ڈی لیکن موجودہ دور میں اس کی مکمل جگہ ڈی وی ڈی نے لے ہے۔

2- واک مین

چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے گانے سننا ہر ایک نوجوان اور بچے کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے آج کے دور میں گانےسننے کے لئے ہر وقت موبائل فون آپ کے پاس موجود ہوتا ہے، لیکن نوے کی دہائی میں گانے سنے کے لئے واک مین کا استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ اس دور کی ایک جدید چیز تھی اور جس کسی کے پاس ہوتی تھی اسے بہت اہمیت دی جاتی تھی۔ لوگ اپنی جیب میں رکھے واک مین کے ذریعے چلتے پھرتے اپنی پسند کی کیسٹ کو سن سکتے تھے۔

3-ریل والی تصویر

نوے کی دہائی کو بہت یاد کیا جاتا ہے اور اس دور ایک اور خوبصورت چیز یہ تھی کہ کسی بھی تقریب میں جانے سے قبل 24 یا 36 تصاویر کا رول خریدتے تھے پھر اس کو کیمرے میں لگا کر اہتمام سے تصویریں لیا کرتے تھے۔ پھر اس رول کو دھلنے کے لیے کسی قریبی فوٹو اسٹوڈیو میں دے کر تصاویر آنے کا انتظار کیا کرتے تھے۔ اور جب تصاویر دھل کر آجاتیں تو باقاعدہ پورے خاندان کے ساتھ دیکھی جاتی تھیں۔ بلاشبہ وہ دور محبت بھرا دور تھا۔

4- دوربین

دوربین بھی ایک پرانی ایجاد ہے۔ جسے دور دراز چیزوں کو دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ دوربین کا استعمال آج بھی کیا جاتا ہے۔ اسے دو چشمی دوربین بھی کہا جاتا ہے۔

5- میوزک کیسٹ

میوزک کیسٹس کئی نسلوں کی پسندیدہ ترین ایجاد تصور کی جاتی تھی۔ 1970ء سے 1990ء کی دہائی تک کمپیکٹ کیسٹس آواز کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایجاد تھی۔

6- ریڈیو

ریڈیو جو اوپر موجود ٹیکنالوجیز سے بھی کئی پرانی اور کامیاب ترین ایجاد تصور کی جاتی ہے۔ ریڈیو کی ایجاد 80 کی دہائی میں ہوئی ۔ ماضی قریب میں ریڈیو کو ایک بہترین ذریعۂ ترسیل و ابلاغ تصور کیاجاتا تھا۔ اس کی پہچان ایک ذریعۂ تفریح وثقافت کے طور پر تھی۔ مگر ٹی وی آنے کے بعد ریڈیو کی مقبولیت ماند پڑ گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US