بختاور بھٹو کے ولیمے کے لباس کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف

image

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو صنعتکار محمود خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور پورے ہفتے ان کی شادی کی تقریبات کے کافی چرچے ہوتے رہے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کو موقع پر ان کے لباس سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ اپنے زندگی کے اہم دن پر کیسا لباس زیب تن کریں گی۔

بختاور بھٹو زرداری کی مہندی اور شادی کا لباس بھی ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا۔

30 جنوری کو منعقد ہونے والی ولیمے کی تقریب میں بختاور بھٹو مختلف انداز میں نظر آئیں، انہوں نے بوٹل گرین کلر کا لباس زیب تن کیا جس پر گوٹے کا کام ہوا تھا۔ ان کے ولیمے کے لباس سے متعلق بھی اہم باتیں سامنے آئی ہیں۔

بختاور بھٹو نے تصویر اور ویڈیو کی ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک اسٹوری کے ڈریعے بتایا کہ ان کے ولیمے کا لباس ڈیزائنر حارث احمد نے تیار کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انتہائی باصلاحیت کاریگروں کی جانب سے گوٹے کے خوبصورت کام سے تیار کردہ لباس پہننے پر فخر ہے۔

دوسری جانب ڈیزائنر حارث احمد نے بختاور بھٹو زرداری کے ولیمے کا لباس تیار کرنے سے متعلق مختلف پوسٹس کیں۔

ایک پوسٹ میں ڈیزائنر حارث احمد نے لکھا کہ ہمیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی دختر بختاور بھٹو زرداری کے لیے ولیمے کی تقریب کی روایتی شلوار قمیض ڈیزائن کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو 30 جنوری 2021 کو بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی۔

حارث احمد کی پوسٹ میں کہا گیا کہ 'اس قیمتی ماسٹر پیس کی تیاری میں ہماری ٹیم نے 800 سے زائد گھنٹے کام کیا۔

پوسٹ کے مطابق بختاور بھٹو کے لباس پر بہترین معیار کی زردوزی کا کام ہوا ہے جس میں 'سُچا گوٹہ' بھی لگایا گیا ہے اور ان دھاگوں کو ٹوئسٹ کرکے ایک ایسا ڈیزائن تیار کیا گیا یے جو روایتی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔

ولیمے کی تقریب میں بختاور اپنے بھائی بلال بھٹو اور اپنے شوہر کے ہمراہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US