برف سے بنی فیراری کے چرچے ۔۔۔ جانیے اس کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image

چمچماتی ،خوبصورت لال رنگ کی فیراری اپنے گھر کے باہر کون نہیں کھڑی کرنا چاہے گا؟ لیکن ایسی مہنگی خواہشات پوری کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں. البتہ ایک برطانوی جوڑے نے اسی خواہش کو پورا کرنے کے لئے برف باری کے دوران گری ہوئی برف کو ہی استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی فیراری تیار کی ہے جو دیکھنے میں بالکل اصلی معلوم ہوتی ہے۔

اس گاڑی کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ اس کی بناوٹ میں ماحول دوست سرخ رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے گاڑی دور سے ہی نمایاں ہو رہی ہے۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ فیراری خریدنے کی استطاعت تو نہیں رکھتے لیکن اب کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ ان کے گھر کے باہر اپنی فیراری نہیں کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US