عروہ نے چلنا شروع کردیا۔۔۔ بیٹی کے پہلا قدم اٹھانے پر شاہد آفریدی خوش، ویڈیو دیکھیں

image

بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی کا پہلا قدم چلنے پر شاہد آفریدی بےحد خوش، سوشل میڈیا پر 'عروہ' کی ویڈیو شیئر کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ’عروہ‘ نے چلنا شروع کر دیا۔

اس موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اپنی گڑیا کو جھولے میں ڈالے تیزی سے چلتی آرہی ہیں۔

شاہد آفریدی نے بیٹی کی یہ خوبصورت ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری چھوٹی شہزادی کو دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی کیونکہ اس نے چلنا شروع کردیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اسے ہمیشہ سلامت رکھے۔‘

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ’یہ میرے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ میں امریکا میں بھی محبت بھرے پیغامات حاصل کر رہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے والد ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی جو کہ اب چلنے لگی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US