مہندی کے چند خوبصورت ڈیزائن ۔۔۔ اداکاراؤں نے اپنی شادی پر کس ڈیزائن کی مہندی لگوائی؟

image

دلہن مہندی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی کیونکہ مہندی سے سجے ہاتھ دلہن کے حسن کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اداکارہ ہوں یا عام لڑکی سب ہی شادی میں مہندی لگاتی نظر آتی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں ان اداکاراؤں کی مہندی کے خاص ڈیزائن جو انہوں نے اپنی شادی میں لگوائے تھے۔

٭ رباب ہاشمی:

اداکارہ رباب ہاشمی نے ہاتھوں میں بھرا ہوا مہندی ڈیزائن لگوایا تھا جو مکمل عربی مہندی ڈیزائن ہے۔ ان کی مہندی اتنی گہری لگی ہوئی ہے کہ پورا ڈیزائن واضح نظر آ رہا ہے۔

٭ سارہ خان:

سارہ خان نے اپنی شادی پر گلاب کے پھول کی پتیوں سے بنی ہوئی ٹکیا بنوائی اور انگلیوں پر اس کے جیسا ڈیزائن بنوایا تھا جس کے بارے میں سارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری شادی میں مہندی ہی سب سے پیاری لگ رہی تھی۔

٭ حنا الطاف:

اداکارہ حنا الطاف نے بھی ٹکیا والی مہندی لگوائی تھی اور کلائی پر ہینڈ بینڈ نما ڈیزائن بھی بنوایا تھا جسے مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔

٭ نادیہ خان:

اداکارہ نادیہ خان نے تکون پتیوں کی ٹکیا کا ڈیزائن بنوایا جو کہ جال نما تھا لیکن بہت سادہ اور حسین دکھائی دیتا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts