کبھی کبھی شادی بیاہ کے مواقعوں پر ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جو وہاں بیٹھے لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اسی طرح کی ایک اور مزاحیہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ دلہن نے اپنی شادی کے دن اسٹیج پر مہمانوں کے سامنے ایسے قہقہے لگائے کہ دیکھنے والا بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رینوکا نامی صارف نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں دولہا دلہن اسٹیج پر موجود ہیں جبکہ فوٹو گرافر اُن کی تصاویر لے رہا ہے۔
فوٹو گرافر تصویر لیتے ہوئے بار بار دلہن کو پوز تبدیل کرنے کا کہتا ہے جس پر دولہا میاں طیش میں آکر فوٹو گرافر کو تھپڑ مار دیتا ہے۔
اپنے شوہر کا یہ انداز دیکھ کر دلہن اس قدر قہقہے لگاتی ہے کہ اسٹیج پر ہی بیٹھ جاتی ہے اور زور زور سے ہنستی جاتی ہے۔
دلہن کے قہقہے دیکھ کر دولہا اور فوٹوگرافر بھی ہنسنے لگ جاتا ہے اور وہاں موجود مہمان دلہن کے اس انداز کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پھوٹ ہوگئے۔