کہیں بھابھی پر تشدد ہوا تو کہیں رہے بختاور کی شادی کے چرچے ۔۔۔ گذشتہ ہفتہ کس کے چرچے رہے؟

image

ہر ہفتہ اپنے ساتھ ہزاروں یادیں لے کر آتا ہے اور جب یہ گزر جاتا ہے تو سوشل میڈیا پر اپنی وائرل تصویری جھلکیاں چھوڑ جاتا ہے۔ گذشتہ ہفتے کی اگر بات کریں تو ایک کے بعد ایک ایسے واقعات گزرے ہیں جو اب بھی لوگوں کو یاد ہیں۔ آپ بھی دیکھیں اور گزشتہ ہفتے کی یاد تازہ کریں:

٭ علی سدپارہ اور ان کے بیٹے:

محمد علی سدپارہ نے اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں سمیت کے-ٹو کی بلند ترین چوٹی کو بغیر آکسیجن کے سر کرلیا اور دنیا میں پاکستان کا خوب نام روشن کیا ہے۔ لیکن بعد ازاں علی سدپارہ کی گمشدگی سے پوری قوم کشمکش میں ہے کہ آخر علی سدپارہ کہاں ہیں، وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

٭ ٹریفک وارڈن کی بیٹی ائیر فورس کی پائلٹ بن گئی:

کراچی سے تعلق رکھنے والی نشرح شاکر پاکستان ائیر فورس میں جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئی جس کے والد شاکر ملک کلفٹن کراچی میں ٹریفک وارڈن کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

٭ علامہ اقبال کا مجسمہ:

لاہور کے اقبال پارک کے مالیوں کی جانب سے بنایا گیا علامہ اقبال کا مجسمہ پورے ہفتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، جس پر ہزاروں لوگوں نے مجسمے کا مزاق اڑایا مگر مالیوں کے جذبات کو مجروح نہ کرسکے، مالی اس مجسمے کو دوبارہ بنانے کے لئے ایک مرتبہ پھر سے پر عزم ہیں۔

٭ بختاور بھٹو زرداری کی شادی :

بختاور بھٹو زرداری کی شادی اور ان کی شادی کی انتہائی حسین تصاویر نے ہر کسی کو گرویدہ بنا لیا، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام یہاں تک کہ لائکی اور بپ ایپلی کیشن پر بھی وائرل رہی اس کے ساتھ ہی ان کے کپڑوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بہت چرچے سوشل میڈیا پر دکھائی دیئے۔

٭ پی ایس ایل 6 :

پی ایس ایل 6 کے گانے پر تو لوگوں نے میمز کی برسات کردی، ہزاروں کی تعداد میں میمز بنائی گئی اور یہ اتنی وائرل رہی کہ اب ہر کوئی پی ایس ایل 6 کے پرانے گانوں کو سرہا رہا ہے۔

٭ بلال سعید کی بھابھی پر تشدد کی تصویر:

گلوکار بلال سعید کی اپنی بھابھی پر ہاتھ اٹھانے کی ویڈیو اور تصویر نے صارفین کو جیسے ان کا مخالف ہی بنا دیا۔

٭ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی :

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ وائرل ہوئی۔

٭ نیوز کاسٹر کی بیٹے کے ہمراہ تصویر:

امریکی نیوز کاسٹر کی بیٹے کو گود میں لیئے خبریں پڑھنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی۔

٭ اداکارہ ریکھا اور سری دیوی کی تصویر:

بھارتی اداکارہ ریکھا اور سری دیوی کی پرانی اور نئی تصویر دونوں کے مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ ہر کسی نے ایک ویب سائٹ کے اس پوسٹ کو بہت زیادہ شیئر کرکے وائرل کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US