پاکستانی شوبز کے ایک اور ستارے نے خاموشی سے شادی کرلی

image

پاکستانی شوبز صنعت کی ایک اور معروف اداکارہ نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار علی انصاری کی ہمشیرہ اور اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے نکاح کرلیا جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل۔

اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی تصاویر دیگر شوبز فنکاروں کی طرح سوشل میڈیا کے بیشتر پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

نکاح کی تقریب میں وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری نے اپنے نکاح کے دن گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر اویس نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی پہنی۔

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں بندھنے والا یہ جوڑا شادی کے خاص موقع بےحد دلکش لگ رہا تھا۔

اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی چند خوبصورت تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

اداکارہ ہانیہ عامر بھی مریم انصاری کی شادی کی تقریب میں مدوع کی گئیں ساتھ ہی دیگر شوبز فنکاروں نے بھی شرکت کی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts