یوں تو شوبز سے تعلق رکھنے والے تمام ہی اداکار خوبصورت نظر آنے کے لئے بہت سے جتن کرتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل صدف کنول خوبصورت دِکھائی دینے کے لئے کیا کرتی ہیں؟
حال ہی میں اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے صدف کنول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خوبصورت اور دلکش دِکھنے کے لیے لیزر تھراپی کرواتی ہیں۔
صدف کا کہنا تھا کہ 'شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین دلکش نظر آنے کے لیے بہت کچھ کرواتی ہیں لیکن میں صرف لیزر تھراپی کراتی ہوں'۔
صدف نے ساتھی فنکاروں کو مشورے بھی دیئے انہوں نے کہا کہ سجل علی کو اپنے بال لمبے رکھنے چاہئیں، مہوش حیات کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے جبکہ مایا علی کو اپنا وزن تھوڑا بڑھانا چاہیے۔
انڈسٹری کے مرد اداکاروں کے لئے انہوں نے کہا کہ حمزہ علی عباسی کو اپنا وزن کم جب کہ عمران عباس کو میک اپ کم کرنا چاہیے۔
فلموں میں اداکاری کے حوالے سے صدف کنول کا کہنا تھا کہ 'فلموں کا کام کرنا آسان نہیں، بڑی اسکرین پر آنے کے لیے سیکھنا پڑتا ہے، ڈراموں میں کام کرنے سے اداکاری اچھی طرح سیکھی جاسکتی ہے'۔