کے-ٹو پر چڑھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے محمد علی سد پارہ کون ہیں؟

image

کون جانتا تھا کہ اونچی چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کا سامان اٹھا کر اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والا ایک سادہ سا انسان ملک کے لئے اتنا اہم ہوجائے گا کہ ایک دن پوری قوم اس کی زندگی اور سلامتی کے ساتھ واپس لوٹنے کی دعائیں مانگ رہی ہوگی ۔

ہم بات کر رہے ہیں کے ٹو پر لاپتہ ہوئے محمد علی سد پارہ کے بارے میں ۔ جو ایک مشہور کوہ پیما ہیں ۔ محمد علی 2 فروری 1976 کو سکردو شہر کے گردونواح میں واقع ایک گاؤں سد پاہ میں پیدا ہوئے ۔

موسم کی سختی کو خاطر میں نہ لاتا یہ کوہ پیما پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔ 2016 میں الیکس ٹیکسیون اور سائمون مورو نے سد پارہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سدپارہ کی صلاحیتوں کے بغیر وہ نانگاپربت کی اونچی پہاڑیاں سر نہیں کر سکتے تھے۔

سدپارہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نانگا پربت، قراقرام سمیت دنیا کی آٹھ اونچی ترین چوٹیوں پاکستان کا جھنڈا لہرا چکے ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US