پی ایس ایل 6 کے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی، قیمتوں میں اضافے اور آن لائن فروخت کی تجویز پر غور۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کیلئے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہو گی، جبکہ ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافے اور آن لائن فروخت کی تجویز زیرِ غور ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل 6 میں شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ملنے کے بعد پی ایس ایل میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔
تاہم لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں 7500 اور لاہور 5500 شائقین ہر میچ دیکھیں گے، اور تمام افراد کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہو گا۔
خیال رہے کہ اس مرتبہ ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے اور میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔