اپنی بیٹی کو جہیز محدود اور بہو سے کروڑوں کے جہیز کی ڈیمانڈ ۔۔۔۔ شادی کے جوڑے میں جہیز کی ریڑھی اٹھائی ہوئی دلہن ۔۔۔ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

image

والدین کے لئے اولاد بڑی ذمہ داری ہے اور جب بچوں کی شادیوں کا وقت آتا ہے تو بیٹوں کی شادی میں والدین کھل کر لڑکی والوں کے سامنے جہیز کی فرمائشیں رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے لڑکی کے ماں باپ بیچارے معاشرے کے تعنوں سے بچنے اور اپنی عزت بچانے کی خاطر بیٹی کو سونے اور لاکھوں کے جہیز سے لادھ کر وِدا کرتے ہیں جو کہ ایک انتہائی ناگزیر عمل ہے۔

جبکہ کوئی مذہب یہ نہیں کہتا کہ بیٹیوں کو بے تحاشہ جہیز دو، ضرورت کی چند چیزیں اپنی مرضی اور خوشی سے دینا برائی نہیں ہے۔ بلکہ سسرال والوں کی طرف سے فرمائشوں پر مانگا جانے والا جہیز ایک لعنت ہے۔

کل سے سوشل میڈیا پر یو این وومن ادارے کی جانب سے چند تصاویریں وائرل ہو رہی ہیں جن میں یہ بات واضح طور پر نظر آ رہی ہے کہ جہیز آخر کیا ہے؟

تصویر میں دو پہیے والی گدھا گاڑی نما ایک گاڑی ہے جس میں گدھے کی جگہ روتی ہوئی شادی کے لباس میں تایر ہوئی دلہن ہے، جس کے پیچھے برتن، زیور، گاڑی، تکیے، بستر اور گھر میں استعمال ہونے والا ڈھیروں سامان ہے جن کے اوپر دولہا میاں مزے سے پیسوں کا ہار پہنے ہوئے کھڑے ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک لڑکی کو جہیز کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔

ہمارے معاشرے میں جب لوگ بڑے پن کی بات کرتے ہیں تو ادب کا لحاظ کرتے ہوئے دوسروں کے سامنے کالر اونچا کرکے یہ کہہ دیتے ہیں کہ جہیز لعنت ہے، نہ کوئی مانگے اور نہ کوئی دے، مگر جب ان کے بیٹے کی شادی کی آئے تو دلہن والوں سے کروڑوں کا جہیز اور گھر سمیت گاڑی مانگتے ہیں، اور جب کوئی ان کی فرمائشوں پر عمل نہ کرے تو انہیں ہزاروں قسم کے تعنوں اور بد کلمات سے پکارتے ہیں ، دوسروں کے سامنے زلیل کرتے ہیں اور ان کی بیٹی کے کردار کی کرتے پھرتے ہیں جبکہ اس سب میں لڑکی کا تو کوئی قصور نہیں، محض اتنا کہ وہ ایک غریب یا کم پیسے والے باپ کی بیٹی ہے؟ ؟

دنیا گلوبلائزیشن کے دہانے پر پہنچ گئی مگر پاکستان میں آج بھی جہیز کا رواج ختم نہ ہو سکا۔ آخر والدین بی بی فاطمہ جیسا جہیز اپنی بیٹیوں کو کیوں نہیں دیتے؟ کیوں دنیا بھر کی آسائشیں لڑکے والے مانگنے میں شرم نہیں کھاتے؟

کب تک ہماری بہنیں اور اس قسم کی بیٹیاں صرف اس لیئے والدین کی دہلیز پر کنواری بیٹھی رہیں گی کہ ان کے والدین ان کو جہیز نہیں دے سکتے؟ کای یہ المیہ ہماری قوم کا ہے؟ ہم لوگ ہر چیز میں انگریزوں کا رواج اپنا رہے ہیں تو کیوں ان کے رواج کی طرح جہیز مانگنا ختم نہیں کر دیتے ؟

٭ جہیز کا مطلب:

جہیز کا مطلب کروڑوں کی آسائشیں نہیں ہوتا، بلکہ جہیز کا اصلی معنی یہ ہے کہ والدین اپنی بیٹیوں کو ایک نئے گھر کو اپنا بنا کر رکھنے کی تمیز اور تلقین کریں تاکہ معاشرے ہموار ہو سکیں، آئندہ آنے والی نسل اس لعنت سے آزاد ہوسکے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ شادی کا معیار جانچنے کے لئے کل بھی مہنگا اور ڈھیر سارا جہیز تھا اور آج بھی یہی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کے کمنٹس آپ بھی ملاحظہ کریں:

٭ تصویر وائرل کیوں ہو رہی ہے؟

پاکستان اور ہندوستان میں بغیر جہیز دیئے شادیوں کو نا مکمل مانا جاتا ہے اور کچھ وقت پہلے بھارت میں طلاق کے ڈھیروں کیسز رپورٹ ہوئے، جن کی وجہ جہیز کم دینا بنی، جس پر ایک سوشل بحث چھڑ گئی تھی، اور اب اسی کی بناء پر یہ تصویر بھی خوب وائرل وہ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US