جہاں کبھی چند تصویریں اتفاق سے منفرد بن جاتی ہیں وہیں کچھ لوگ منفرد تصاویر کھینچنے کی مہارت بھی رکھتے ہیں، آج ہم آپ کو دنیا بھر کی عجیب و غریب تصویروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
خوبصورت لمحوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا اکثر لوگوں کو شوق ہوتا ہے جیسا کہ اس پپی (کتّے) کی ناک پر رنگین تتلی بیٹھی تو کیمرہ مین نے اس خوبصورت منظر کو محفوظ کر لیا۔
ایسی ہی ایک اور تصویر میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ جیسے خاتون نے چہرے پر طوطے کی پینٹنگ یا ٹے ٹو بنایا ہوا ہے، مگر اس تصویر میں خاتون نے خوبصورت طوطے کو اپنے کاندھے پر بٹھایا ہوا ہے جو نظروں کو دھوکہ دے رہا ہے۔
سالگرہ پر تصویریں کون نہیں بناتا، مگر کتے بھی سیلفی فریم میں آنے کی خواہش رکھتے ہیں یہ ہمیشہ یاد رکھیئے گا، دیکھیں اس تصویر میں لڑکیاں سالگرہ کے موقع پر یادگار تصویر لینے کے لیے اکھٹی ہوئیں تو ان کے پالتو کتے کو بھی تصویر بنانے کا کیسے شوق سوجھا۔
دھڑ تتلی کا اور سر بوڑھی عورت کا۔۔۔ حقیقت ہے یا نظر کا دھوکہ، اس تصویر میں تتلی ایک شخص کے کاندھے پر بیٹھی ہے لیکن پس منظر میں گزرنے والی خاتون کی تصویر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ تتلی کا سر بزرگ خاتون کا ہے مگر یہ محض ایک اتفاق ہے۔
سر کٹی بلّی، اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سڑک پر بلّی کا سر کٹا ہوا پڑا ہے، تصویر کو دیکھ کر سر کٹی بلی کا گمان ہوتا ہے لیکن حقیقت میں بلی نے اپنا جسم فٹ پاتھ میں چھپایا ہوا ہے۔
یہ انسانی دھڑ والی بلی کی تصویر نہیں بلکہ شیشے کے پیچھے چھپی بلی کے ساتھ ایک خاتون کا عکس ہے۔
اس خاتون کے پیچھے یہ پُراسرار ہاتھ کس کا ہے؟ ڈریئے مت اس تصویر میں نظر آنے والا ہاتھ کسی اور کا نہیں بلکہ خاتون کا ہی ہے جسے اس نے مخصوص طریقے سے دکھایا ہے جس سے کسی اور ہاتھ کا گمان ہوتا ہے، یہ خاتون اور تصویر بنانے والی کی مہارت کا نتیجہ ہے۔
کتے کے ساتھ موجود خاتون صوفے پر پیچھے ہٹ گئیں تو عین اسی لمحے پیچھے سے تصویر لے لی گئی اور اب اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ انسانی دھڑ والا کتے ہے۔
کیا آپ بھی اس طرح کی تصاویر بننانے کی مہارت رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر اپنی منفرد تصاویر شیئر کریں۔