پاک افریقہ ٹیسٹ کا آخری روز، پاکستان نے 95 رنز سے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے۔
پانچویں دن کے اسکور پر ہی دوسری وکٹ کے گرنے سے کھیل کے آخری روز کا آغاز ہوا، وین ڈر ڈیوسن 48 رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔
مہمان ٹیم نے 135 کے اسکور پر تیسرا نقصان ڈوپلیسی کی وکٹ کا اُٹھایا، ڈوپلیسی کو بھی بھی حسن علی نے ہی آؤٹ کیا، یہی نہیں بلکہ سینچری میکر مارکہم لنچ کے فوری بعد 108 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے جبکہ اگلی ہی گیند پر کپتان ڈی کوک بھی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے شاہینوں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا دوسری اننگ میں حسن علی کا ایسا جادو چلا کہ حسن علی نے 4 اور شاہین شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پاکستان موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔