چاند کے قریب سے راکٹ گزرا تو کیا ہوا؟ دیکھیں حیران کُن مناظر

image

خلائی ادارے اسپیس ایکس کا راکٹ، چاند کے نزدیک سے گزرنے کے دلچسپ مناظر منظرِعام پر آ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی ادارے اسپیس ایکس کے راکٹ کے چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کے دلچسپ مناظر سامنے آگئے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز اسپیس ایکس نے مزید 60 ''انٹرنیٹ سیٹلائٹس فالکن'' نائن راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیے ہیں۔

خلائی ادارے اسپیس ریکس کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں رسائی ناقابل اعتماد، انتہائی مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اب چند روز قبل خلائی مشن اسپیس ایکس کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا راکٹ تجرباتی پرواز کے دوران گِر کر تباہ ہو گیا تھا، اسٹار شِپ راکٹ کی ٹیسٹ فلائٹ سے متعلق اسپیس ایکس کا تخمینہ تھا کہ وہ 41 ہزار فٹ کی بلندی تک جائے گا تاہم یہ تجربہ کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US