پاکستان کے کون سے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا؟

image

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک بار پھر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن، اعلامیہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 6 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

جن میں بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور 5 کی گلیاں شامل ہیں، جبکہ فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں میں بھی گلیاں سیل کر دی جائیں گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 40 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 66 تک جا پہنچی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US