بچے خدا کی عظیم نعمت ہوتے ہیں اور جب وہ جڑواں اولاد عطا کردے تو والدین کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہوتی۔ جڑواں بچوں کے بارے میں اکثر ایسا سنا ہے کہ انہیں بھوک پیاس ایک ساتھ لگتی ہے۔ اور جب ان میں سے کسی ایک کو نیند آتی ہے تو دوسرے جڑوان بھائی یا بہن کو بھی نیند آنے لگ جاتی ہے۔
لیکن اب ایسا حقیقت میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور سے تعلق والی ایک خاتون جن کا نام حبا ہے اور وہ شعبے کے اعتبار سے ڈاکٹر (فزیو تھیراپسٹ) ہیں۔ڈاکٹر حبا دو جڑواں بچیوں کی والدہ ہیں اور ان بچیوں کے نام ہادیہ اور حائقہ ہیں۔ دونوں جڑواں بہنوں کی عمر چار سال ہے۔ ہادیہ اور حائقہ کی تمام سرگرمیاں ایک جیسی ہیں۔ دونوں بہنیں ایک ساتھ بیمار ہوتی ہیں، اور جب انہیں بھوک لگتی ہے تو ان کی بیٹیوں کو بھی بھوک لگنے لگ جاتی ہے۔ دونوں ننھی بیٹیاں ایک ساتھ اپنی ماں کو تنگ کرتی ہیں اور دونوں ایک جیسے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران دونوں بچیوں کی والدہ نے بتایا کہ دونوں بیٹیاں پوری پوری رات جاگتی تھیں اور پھر صبح ٥ بجے سوتی تھیں۔ ڈاکٹر حبا کا کہنا تھا کہ دونوں رات بھر روتی رہتی تھیں ایک بیٹی کو ایک طرف گود میں لیتی تھی اور دوسری بیٹی کو دوسری طرف گود میں لے کر چپ کرواتی تھی۔
جڑواں ننھی بیٹیوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹیاں میرے ساتھ سوتی ہیں اور دونوں کہتی ہیں کہ میری طرف منہ کریں جس کے بعد صبح میری گردن اکڑ جاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میری دونوں بیٹیاں بیمار بھی ایک ساتھ ہوتی ہیں ، نزلہ بھی ایک ساتھ ہوتا ہے ، مزید دلچسپ بات انہوں نے یہ بتائی کہ کسی ایک بیٹی کو ڈانٹ پڑتی تو دو دوسری بیٹی بھی دیکھ کر رونے لگ جاتی۔
ڈاکٹر حبا نے کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی دونوں بیٹیاں اتنا تنگ کرتی ہیں کہ میں بھی رو جاتی ہوں۔