رشی کپور کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

image

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔

راجیو کپور کی موت کی خبر رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام کے ذریعے دی۔

نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راجیو کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر راجیو کپور آج اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موت آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ راجیو کپور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اور بونی کپور کے چھوٹے بھائی تھے، وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ہی ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US