کسی کی شادی ہو یا کسی معاملے کا حل سمجھ نہیں آ رہا ہو تو گھر میں نانی اکثر استخارہ کیا کرتی تھیں کیونکہ ۔۔۔ کچھ لوگ استخارہ کیوں کرتے ہیں؟

image

میں جب چھوٹی تھی تو ہمیشہ اپنی نانی کو دیکھتی تھی کہ جب بھی گھر میں کوئی بھی بات ہو یا کسی کی شادی کا وقت ہو نانی پہلے استخارہ کرتی تھیں، پھر تھوڑی بڑی ہوئی تو گھر میں تایا کو عشاء کے بعد استخارے کی دعا پڑھتے ہوئے دیکھا، اسی طرح یہ معاملہ چلتا رہا، لیکن اب میرے ذہن میں یہ سوال آیا کہ آخر استخارہ کیا ہے؟

انسان دنیا میں اکیلا نہیں رہتا، ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگوں کی آبادی میں رہتا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ ملے جلے تعلقات رکھتا ہے، آپس میں دوستی پیار محبت رکھتا ہے، دکھ سکھ کے ساتھی بناتا ہے، کہیں کوئی غلطی یا کوئی پریشانی آ جائے تو اپنے بڑوں سے، اپنے دوستوں اپنے اہل و عیال سے مدد مانگتا ہے اور مدد مانگے بغیر نہ تو بچہ بڑھتا ہے اور نہ ہی سیکھتا ہے۔

بعض اوقات لیکن ایسا ہوتا ہے کہ انسانوں کی مدد مکمل ثابت نہیں ہوتی، وہ چاہے ہزاروں سے بھی مشورہ کرلے، اس کا دل مطمئن نہیں ہو پاتا اور وہ چاہتا ہے کہ ایک ایسے مالک و خالق سے مدد مانگی جائے جس نے ان کو پیدا کیا، جس نے اس کی زندگی کے معاملات کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔

جس کا آسان الفاظ میں ایک نام ہے '' استخارہ ''۔ استخار عربی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں : '' مدد چاہنا، مدد مانگنا اور بدلے میں جواب حاصل کرنا، خالقِ حقیقی سے مدد چاہنا'' ۔

آپ نے دیکھا اور سنا ہوگا کہ آج کل لوگ زیادہ تر چیزوں میں استخارہ کرتے ہیں اور خدا کی مدد طلب کرتے ہیں۔ آخر وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس بات کا تعلق جتنا مذہبی اعتبار سے ہے، اتنا ہی انسان کے عقیدے سے ہے۔ جس پر آج کل ہر دوسرا فرد عمل پیرا ہے۔

استخارہ کب کرتے ہیں؟

استخارہ ہم اس وقت کرتے ہیں جب کہ ہم کسی مشکل میں پھنس جائیں اور ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ آگے کیا کرنا بہتر ہے، کس راستے کا انتخاب کریں، یا پھر بچوں کی شادیوں کے وقت جب کہ رشتہ آئے اور آپ کی رضامندی اس رشتے میں شامل وہ لیکن خدا کی رضامندی جاننی ہو یا ایک خدا کی طرف سے نیک و بد کا اشارہ چاہتے ہیں تو اس وقت ہم استخارہ کرتے ہیں جو کہ کوئی غلط یا غیر ضروری عمل نہیں ہے۔

استخارہ کیسے کرتے ہیں؟

مختلف لوگ مختلف طریقوں سے استخارہ کرتے ہیں، کچھ عشاء کی نماز کے بعد استخارہ کی دعا کرکے کرتے ہیں تو کچھ اپنے بڑوں کی رہنمائی کے مطابق کرتے ہیں۔

استخارے میں حقیقت کیسے معلوم ہوتی ہے؟

اس کا اندازہ انسان کے لئے لگانا مشکل ہے البتہ استخارہ کرنے کے بعد کچھ لوگوں نے جو نشانیاں بتائی ہیں وہ یہی ہیں کہ رات کو سونے کے بعد اچھے یا برے خواب نظر آنے کی صورت میں یہ کہا جاتا ہے کہ استخارہ اچھا ہے یا برا یعنی حق میں ہے یا نہیں۔ ہم نے کچھ لوگوں سے ان کے مشورے مانگے جن کا یہی خیال ہے کہ عقیدے کی بنیاد پر استخارہ کیا جاتا ہے اور استخارہ دراصل مدد کا نام ہے، اس لئے جب لوگ آپس میں ایک دوسرے کی مدد سے مطمئن نہیں ہو پاتے ، ان کے مشوروں سے تو وہ خدا سے مدد طلب کرتے ہیں جس طریقے کو ہم استخارہ کہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US