پاکستان کی سابقہ وزیزاعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے چودہ برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔ بے نظیر بھٹو سیاستدان ہونے کے ساتھ ایک اچھی ماں بھی تھین جو اپنے بچوں سے بہت محبت کرتی تھیں۔
محترمہ کی اپنے بچوں کے ہمراہ کئی تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں جو ماضی کی یاد تازہ کردیتی ہیں۔ انہیں میں سے ایک تصویر اوپر موجود ہے۔
کیا محترمہ بے نظیر بھٹو کے چاہنے والے یہ بتا سکتے ہیں کہ اوپر موجود تصویر میں ان کی گود میں بچہ کون ہے؟
ہوسکتا ہے آپ میں سے بہت سے لوگ پہچان گئے ہوں لیکن کئی لوگ اب بھی کنفیوژن کا شکار ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ ان کے پاس وہ ننھا بچہ کون ہے۔
چلیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔ درحقیقت محترمہ بے نظیر بھٹو کی گود میں ان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو ہیں جو کہ ان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر ہے۔