16 کھرب روپے خیرات دے دی۔۔۔۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والی شخصیت کون؟

image

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دنیا کو حیران کر دیا، 16 کھرب روپے خیرات کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے 2020 میں 16 کھرب روپے خیرات کی ہے اور یہ اب دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والی شخصیت بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے گزشتہ برس 10 ارب امریکی ڈالر عطیہ کیے جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 16 کھرب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

ایمازون کے بانی نے اپنی ’بیزوس ارتھ فنڈ‘ نامی آرگنائزیشن کو یہ خیرات عطیہ کی جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے این جی اوز کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے گی۔

یاد رہے کہ جیف بیزوس نے گزشتہ ہفتہ ایمازون کے 'سی ای او' کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اب اپنا زیادہ وقت فلاحی کاموں میں صَرف کرنے کا اعادہ کیا تھا۔

اس سے قبل جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ برس 5 کھرب 70 کروڑ روپے خیرات کیے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US