بڑھاپے میں پسند کی شادی، سالوں بعد بچپن سے محبت کرنے والے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں میں ایک جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کر لی، 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، تاہم اولاد کے ٹھکرانے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا، شادی کی تقریب میں رشتے دار اور اہل محلہ بھی شریک ہوئے۔
86 سالہ عطر خان کے چار بچے ہیں اور اُن کی پہلی بیوی 6 سال قبل انتقال کر گئی تھی، جبکہ نذیراں بی بی کے 6 بچے ہیں اور ان کے پہلے شوہر 9 سال پہلے وفات پا گئے تھے، تاہم دونوں معمر جوڑے کو بچوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
تاہم بچوں سے ٹھکرائے جانے اور کوئی ٹِھکانہ نہ ہونے کے باعث انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، اور بچپن سے ایک دوسرے کو پسند کرنے والے بڑھاپے میں آکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔