پیسوں کے عوض سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی، وزیرِاعظم پاکستان نے بڑا انکشاف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہیں بھی کئی دفعہ پیسوں کے عوض سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی، عمران خان نے انکشاف کیا کہ '' مجھ سے بھی براہ راست اور اِن ڈائریکٹ سینیٹ نشست بیچنے کیلئے رابطے کیے گئے''۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ بلوچستان میں سینیٹ کے ایک ووٹ کی قیمت 50 سے 70 کروڑ لگ رہی ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے بنیادی مسئلہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ''اصل ایشو یہ ہے کہ کیا اس موجودہ سسٹم کے تحت الیکشن ہونا چاہیے یا نہیں''۔
وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے مولانا فضل الحمٰن کو ووٹوں کی خرید و فروخت کر کے سب سے زیادہ مال بنانے والا شخص قرار دے دیا، انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کا معاہدہ کر چکی ہیں، تاہم عمران خان مسلم لیگ نون کے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی تائید بھی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 کے سینٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون خواہ اسمبلی کے اراکین کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں کابینہ کے وزیرِ قانون بھی ملوث ہیں۔