حمزہ علی عباسی کی بہن اور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکار کے درمیان کون سا معاہدہ طے پا گیا؟

image

ماہر کنسلٹنٹ پاکستانی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے تُرگُت سپاہی میں معاہدہ، انسٹاگرام پر تصویر شیئر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ماہر ڈرماٹولوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور تُرگُت سپاہی کا جاندار کردار ادا کرنے والے 'چنگیز جوشقون' کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، تُرگت برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں مردوں کے لیے تاریخ کا پہلا ''اسکِن لائن کیئر'' متعارف کروانے جا رہی ہیں، جس کے برانڈ ایمبیسیڈر چنگیز جوشقون ہوں گے۔

مذکورہ اسکِن لائن کیئر میں مردوں کی جلد کے امراض اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیوٹی ٹریٹمنٹ کیا جائے گا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں فضیلہ عباسی اور تُرک اداکار چنگیز جوشقون کو خوشگوار موڈ میں معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ پر فضیلہ عباسی کی بھابھی نیمل خاور خان اور پاکستان میں موجود چنگیز جوشقون کے مداحوں کی جانب سے بھرپور خوشی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ''اسکِن لائن کیئر'' معاہدے پر دستخط ترکی میں ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US