کراچی میں ٹِک ٹاکرز کی پسندیدہ جگہ۔۔۔ کیا آپ یہاں جانا چاہیں گے؟

image

خوبصورت پسِ منظر اور ارد گرد پھولوں کی بہتات لئے فرئیر ہال کی عمارت کراچی میں ٹک ٹاکرز کی پسندیدہ ترین جگہ ہے ۔ یہاں اتوار کے دن کافی رش ہوتا ہے۔ صرف بچے اور نوجوان نہیں بلکہ بوڑھے بھی فرئیئر ہال میں ٹک ٹاک پر وڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ وجہ پوچھنے پر آئے ہوئے ٹک ٹاکرز نے یہ بتایا کہ ٹک ٹاک وڈیوز دیکھنے والا وڈیوز کا بیک گراؤنڈ ضرور دیکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ایسی ہی جگہ چاہئیے ہوتی ہے جو خوبصورت لگے۔ ایک ٹک ٹاکر نے تو یہ بھی کہا کہ ملک کے کسی بھی شہر سے آنے والا ٹک ٹاکر کراچی آکر ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لئے اسی جگہ کا انتخاب کرے گا۔

اب لوگوں کی پسند جاننے کے بعد ہم فرئیئر ہال کا تھوڑا سا تعارف بھی پیش کردیتے ہیں

فرئیئر ہال کیا ہے ؟

فرئیئر ہال انگریزوں کے زمانے کی تعمیر کردہ ایک خوبصورت ترین عمارت ہے۔ یہ عمارت ١٨٦٥ میں مکمل ہوئی اور کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہے۔ بنیادی طور پر یہ کراچی کا ٹاؤن ہال تھا لیکن اب یہ حسین عمارت مختلف مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔ فرئیئر ہال کی چھتوں کی تزئینِ نو پاکستان کے مشہور معمار صادقین نے ١٩٨٧ میں کی۔ اور اب عمارت میں میوزئیم ، لائبریری اور نمائش میں استعمال ہونے کے لئے بہت بڑا ہال شامل ہے۔

فرئیئرہال انگریز دورِ حکومت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US