مشہور سیلیبریٹیز کے گارڈز کالے رنگ کے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟

image

سیلیبریٹیز ہوں یا کوئی مشہور شخصیت یہ کہیں بھی جانئیں ان کے ساتھ ان کے گارڈز ضرور جاتے ہیں جو کہ ان کی سیکیورٹی پر معمور ہوتے ہیں لیکن ایک بات سب میں یکساں ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کے گارڈز کالے رنگ کے لباس اور کالے رنگ کا چشمہ لگائے رکھتے ہیں۔ آخر اس کی اصل وجہ کیا ہے؟

وجہ:

٭ کالے کپڑے پہننے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس رنگ میں تمام گارڈز ایک جیسے لگ رہے ہوتے ہیں اور ان کو دور سے ہی پہچانا جاتا ہے کہ یہ ان مشہور شخصیت کے گارڈز ہیں۔ اور دوسرا یہ ہے کہ یہ کالے کپڑے انہیں دھوپ سے بھی بچانے کا کام کرتے ہیں .

٭ کالا چشمہ پہننے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جب بھی یہ کہیں باہر نکلیں اور ان کے مالک یعنی سیلیبریٹیز یا شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے کوئی ان کو مارنے کے لئے دوڑے تو یہ باآسانی ان کو دیکھ لیں اور اپنا راستہ تبدیل کرلیں اور اپنے مالک کو بچا سکیں۔

کالے چشمے کی وجہ سے سامنے والے کو ان کی آنکھیں نظر نہیں آتی ہیں، اس لئے کوئی بھی یہ نہیں سمجھ پاتا کہ باڈی گارڈز کس کو دیکھ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US