کیا واقعی حمل کے دوران یہ چیزیں کھانے سے ہونے والے بچے کی آنکھیں رنگین ہوتی ہیں؟ جانیں ڈاکٹر اس بارے کیا مشورہ دیتے ہیں

image

ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کے بچے کی آنکھیں نیلی، ہری یا پھر سُرمئی ہوں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کون سا طریقہ ہے جس سے حمل کے دوران بچے کی آنکھیں رنگین ہوتی ہیں اور سائنس اس حوالے سے کیا شواہد دیتی ہے؟

آج ہم آپ کو یہ اہم معلومات فراہم کریں گے کہ بچوں کی جھیل جیسی ہری، آسمان جیسی نیلی اور پُرکشش سُرمئی آنکھوں کے پیچھے کیا راز ہے۔

آپ نے بعض اوقات سُنا ہو گا کہ کچھ لوگ خواتین کو حمل کے دوران ہری اور رنگ برنگی سبزیاں اور پھل جیسے آم، کینو، چیری، اسٹابیری، پالک، سلاد پتہ، گوبی یا بروکلی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ہونے والے بچے کی آنکھیں رنگ والی ہوں گی۔

تاہم اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے یا نہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ سائنس اور ڈاکٹرز اس حوالے سے کیا کہتے ہیں۔

ڈاکٹروں کی رائے:

ڈاکٹرز کے مطابق بڑے پیمانے پر آپ کے بچے کی آنکھوں کا رنگ صرف جینیات کے ذریعہ طے ہوتا ہے، حمل کے دوران خواتین جو کچھ بھی کھاتی یا پیتی ہیں اِس کا واقعی آپ کے ہونے والے بچے کی آنکھوں کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جی ہاں سائنس کہتی ہے کہ آپ کچھ بھی کھانے یا پینے سے بچے اور عورت کی صحت تو اچھی کر سکتے ہیں تاہم اِس کا آنکھوں کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں اور اس طرح کی باتیں یا کسی قسم کے گھریلو ٹوٹکے حقیقت پر مبنی نہیں ہوتے۔

ایسا کیا ہے جس سے بچے کی آنکھیں مختلف رنگ کی ہوتی ہے؟

اگر آپ اور آپ کے ساتھی دونوں کی آنکھوں کا رنگ ایک جیسا ہوتا ہے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ آپ کے بچے کی آنکھوں کا رنگ بھی وہی ہو، دراصل یہ آپ کے خاندان کے جین پر مبنی ہوتا ہے اگر خاندان میں جیسے کے والدین یا دادا دادی وغیرہ کی آنکھوں کا رنگ نیلا یا ہرا ہو تو بچے کی آنکھیں بھی اُس رنگ کی ہو سکتی ہیں کیوں کہ جین میں آنکھوں کو رنگنے والا مادہ موجود ہوتا ہے۔

اہم یہ ہے کہ حمل کے دوران اچھی غذا کا استعمال کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ وٹامن سی، کیلشیم اور آئرن والی چیزیں کھائی جائیں۔

اُمید ہے ہے آج کی اس معلومات سے آپ کی یہ اُلجھن ضرور دور ہوئی ہوگی کہ ایسا کیا کھایا جائے جس سے پیدا ہونے والے بچے کی آنکھیں نیلی یا ہری ہوں۔

اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئی تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک بیج پر کمنٹ کریں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US