اس سال حج ہوگا یا نہیں؟ سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

image

سعودی حکومت کا حج کی درخواستیں لینے سے انکار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اس سال حج متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے فی الحال حاجیوں سے درخواستیں لینے سے منع کر دیا ہے تاہم حج سے متعلق عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ شاید رواں سال بھی حج نہ ہو سکے کیونکہ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ فی الحال لوگوں سے حج کے لئے درخواستیں وصول نہ کریں۔

نورالحق قادری نے یہ واضح کیا ہے کہ ابھی تک سعودی حکام سے حج سے متعلق ''ایم او یو'' سائن نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا تھا، اور صرف 10 ہزار عزام کرام نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی تھی جن میں 70 فیصد سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکینِ وطن اور 30 فیصد سعودی شہری شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US